’میں مسلسل 45 دن عمران خان کے ساتھ رہا اور ہم نے یہ کام کیا ‘ وقار ذکا نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ تحریک انصاف کے کارکن بھی دیکھتے رہ جائیں گے

’میں مسلسل 45 دن عمران خان کے ساتھ رہا اور ہم نے یہ کام کیا ‘ وقار ذکا نے ایسی ...
’میں مسلسل 45 دن عمران خان کے ساتھ رہا اور ہم نے یہ کام کیا ‘ وقار ذکا نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ تحریک انصاف کے کارکن بھی دیکھتے رہ جائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد دھرنے کے دوران مسلسل 45 دن عمران خان کے ساتھ رہے۔

انسٹا گرام پر وقار ذکا نے ایک تصویر شیئر کی جو آزادی کنٹینر میں 2014 میں بنائی گئی تھی۔ اس تصویر میں عمران خان اپنے صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ اسی صوفے کے بازو پر وقار ذکا براجمان ہیں ۔ وقار ذکا نے بتایا کہ یہ تصویر آزادی مارچ کے دوران کنٹینر میں لی گئی تھی۔

انہوں نے لکھا ’ یہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو کہتے تھے کہ وقار ذکا عمران خان سے ٹکٹ لینا چاہتے تھے۔ میں وہاں صرف کرپشن کے خلاف مہم کی حمایت کے لیے موجود تھے، ذرا تصور کریں کہ آزادی مارچ کے دوران کوئی بھی ٹی وی آرٹسٹ 45 دن تک نہیں رکا لیکن میں مسلسل وہاں موجود رہا‘۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کے خلاف 126 روز تک اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -