کرپشن کیس، فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا

کرپشن کیس، فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا
کرپشن کیس، فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فوادکیخلاف احتساب عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے فوادحسن فوادکواحتساب عدالت میں پیش کردیا۔

نیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ فوادحسن فوادنے اختیارات کاناجائزاستعمال کیا،فوادحسن فوادنے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری پر آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -