موقع ملاتوکسی پارٹی یاصوبے کانہیں ملک کاصدربن کرکام کروں گا،عارف علوی

موقع ملاتوکسی پارٹی یاصوبے کانہیں ملک کاصدربن کرکام کروں گا،عارف علوی
موقع ملاتوکسی پارٹی یاصوبے کانہیں ملک کاصدربن کرکام کروں گا،عارف علوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے صدارت کیلئے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں مسائل ہیں جلدٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے، اگرموقع ملاتوکسی پارٹی یاصوبے کانہیں ملک کاصدربن کرکام کروں گا۔

لاہور میں چودھری سرور کےساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اداروں کومستحکم کرکے ہی آگے بڑھاجاسکتاہے، وزیراعظم عمران خان نے پہلی تقریرمیں مسائل کاتذکرہ کیا۔

تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار کا کہناتھا کہ ہم اپنے صدارتی امیدوار کیلئے بھرپور مہم چلا رہے ہیں ، ہم تمام ارکان کیساتھ رابطے میں ہیں 100فیصد ووٹ حاصل کرینگے ،عمران خان عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا،پیپلزپارٹی کےساتھ ملکرسندھ کی ترقی کےلئے کام کریں گے،ممنون حسین اور مجھ میں فرق عوام خود دیکھ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کراچی کیلئے بے چینی سب کے سامنے ہے،عمران خان نے ہمیشہ کراچی کے عوام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کہا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -