عمران خان کی لاہور آمد پر شدید ٹریفک جام، کینال روڈ بند، لوگوں کو نوازشریف یاد آگیا

عمران خان کی لاہور آمد پر شدید ٹریفک جام، کینال روڈ بند، لوگوں کو نوازشریف ...
عمران خان کی لاہور آمد پر شدید ٹریفک جام، کینال روڈ بند، لوگوں کو نوازشریف یاد آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد عمران خان پہلی مرتبہ لاہورآئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے زمان پارک میں موجود اپنے گھر میں قیام کیا لیکن اس دوران مین کینال روڈ بھی بند کردی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زمان پارک آمد کی وجہ سے مال روڈ کے انڈر پاس کو بھی بند کردیاگیا جبکہ اوپر سے بھی کینال روڈ پر زمان پارک کی طرف مڑنے والا راستہ بیریئرلگا کربند کردیاگیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوکر رہ گیا۔ شہریوں کے استفسار پر ٹریفک وارڈن نے بتایاکہ انہیں حکم ملاہے جس کی انہوں نے تعمیل کی ، مزید کچھ معلومات چاہیں تو ایس پی سے بات کریں۔ ایک شہری کا کہناتھاکہ پہلے مین روڈ بند نہیں ہوتی تھی لیکن اب وہ بھی بند ہوگی، یہ نیا پاکستان ہے۔

یادرہے کہ سابق دورحکومت میں اعلانیہ پروٹوکول اور روٹ لگایا جاتا تھا جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے شہریوں کو کسی چوک وغیرہ میں رکنا پڑتاتھا اور اس شخصیت کے گزر جانے کے بعد ہی سڑکیں کھولی جاتی تھیں لیکن خود وزیراعظم عمران خان نے پروٹوکول نہ لینے اور سڑکیں بند کروانے کا اعلان کررکھاہے ۔راستہ بند ہونے کی ویڈیو دیکھئے 

مزید :

قومی -