العزیزیہ ریفرنس،واجد ضیا کے بیان میں مبینہ تبدیلی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

العزیزیہ ریفرنس،واجد ضیا کے بیان میں مبینہ تبدیلی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ...
العزیزیہ ریفرنس،واجد ضیا کے بیان میں مبینہ تبدیلی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ ریفرنس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بیان میں مبینہ تبدیلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،نوازشریف نے 30 اگست کے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جرح کے دوران واجد ضیا کے بیان میں تبدیلی کی گئی،اگست میں ریکارڈ کئے گئے بیان کو ختم کیا جائے ۔

وکیل نوازشریف کا کہناتھا کہ واجد ضیا پر دوبارہ جرح کا حق دیا جائے ،درخواست میں جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث ریکارڈ میں تبدیلی پر عدالت چھوڑ کر چلے گئے تھے اور اس اقدام کو چیلنج کرنے کا کہاتھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -