مکہ مکرمہ میں بارش، حجاج میزاب رحمت کے نیچے کھڑے ہو کر کعبہ کی چھت سے آنے والے پانی سے نہاتے رہے
مکہ مکرمہ (محمد اكرم اسد) مکہ مکرمہ کے بیشتر محلوں میں جمعہ کو کہیں موسلا دھار او رکہیں متوسط درجے کی بارش ہوئی۔ اس سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلتی رہیں۔ الشرائع میں بوندا باندی ہوئی۔ حجاج مسجد الحرام میں میزاب رحمت کے نیچے کھڑے ہوکر خانہ کعبہ کی چھت سے گرنے والے پانی سے لطف اٹھاتے رہے۔ موسم خوشگوار ہوگیا۔