چیف جسٹس کا چھاپہ، شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے کے بعد انہیں واپس جیل پہنچا دیا گیا

چیف جسٹس کا چھاپہ، شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے کے بعد انہیں ...
چیف جسٹس کا چھاپہ، شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے کے بعد انہیں واپس جیل پہنچا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے خفیہ طور پر اور اچانک ضیاالدین اور جناح ہسپتال میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپہ مارا تاہم ضیاالدین ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے میں شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد ہوئیں جس کے بعد انہیں جیل سے واپس کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار دورہ کرنے کے بعد سپریم کورٹ رجسٹری پہنچے جہاں انہوں نے اٹارنی جنرل کو معاملے کو دیکھنے کا کہا تاہم سماعت کے اختتام کے بعد ڈی جی جیل خانہ جات سیدھے ضیاالدین ہسپتال پہنچے اور انہوں نے شرجیل میمن کو واپس کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا جبکہ ان کا کمرہ بھی سیل کر دیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہناہے کہ شرجیل میمن کا نجی ہسپتال میں کمرہ سربمہر کر دیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے ادارہ امراض قلب میں زیر علاج قیدیوں کے ریکارڈ کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہے جبکہ کئی زیر علاج قیدیوں کو واپس جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے ۔چیف جسٹس نے شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ مارا تو وہ تقریبا تین منٹ تک کمرے میں رہے اور انہوں نے پی پی پی کے رہنما کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیا ۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن پانچ ارب سے زائد کی مبینہ کرپشن کے کیس میں گرفتار ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -