ضمنی الیکشن، پی پی 272 میں ماں ، بیٹا اور بہو اُمیدوار

01 ستمبر 2018 (12:41)

مظفرگڑھ، جتوئی (ویب ڈیسک) پی پی 272 میں ضمنی انتخابات کا دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق ضمنی الیکشن لڑنے کے لیے بخاری خاندان سے ماں ، بیٹا اور بہو نے ایک دوسرے کے مد مقابل کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے، سید ہارون سلطان بخاری ن لیگ کے امیدوار ہونگے جبکہ ان کے مدمقابل ان کی بھابی زہر اباسط (باسط سلطان بخاری کی اہلیہ) یا والدہ زہرابتول پی ٹی آئی کی امیدوار ہونگی۔

مزیدخبریں