چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری کو تھپڑ مارنے پر از خود نوٹس کا فیصلہ سنا دیا ، بڑی خبر آ گئی

چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری کو تھپڑ مارنے پر از خود نوٹس کا فیصلہ سنا دیا ، ...
چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری کو تھپڑ مارنے پر از خود نوٹس کا فیصلہ سنا دیا ، بڑی خبر آ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی ٹی آئی رہنما عمران شاہ کا شہری کو تھپڑمارنے پر از خود نوٹس نمٹا دیاہے اور انہیں 15 روز میں 30 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دے دیاہے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی رجسٹری میں عمران شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کے معاملے پر از خود نوٹس کی سماعت کی جس دوران شہری داود چوہان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا میں عمران شاہ کو اللہ کی رضاکیلئے معاف کرتاہوں ، سندھ کے نامزد گورنر بھی میرے پاس چل کر آئے تھے اور عمران شاہ نے بھی مجھ سے معافی مانگ لی تھی ۔ جس پر چیف جسٹس نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ داود چوہان نے آپ کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کر دیاہے لیکن آپ 15 روز کے اندر 30 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں اور آپ 1800 سی سی تک کی گاڑی استعمال کر سکتے ہیں ۔

سماعت کے دوران عمران شاہ نے چیف جسٹس کے سامنے ندامت اظہار کیا تو چیف جسٹس نے از خود نوٹس کو نمٹا دیا ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -