ایران  نے اپنے میزائل عراق منتقل کر دیئے: رائٹرز کا دعویٰ

ایران  نے اپنے میزائل عراق منتقل کر دیئے: رائٹرز کا دعویٰ
ایران  نے اپنے میزائل عراق منتقل کر دیئے: رائٹرز کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ویب ڈیسک) مشرق  وسطیٰ میں اپنے مفادات پر حملوں کے بچاؤ ، علاقائی دشمنوں کے نشانہ بنانے کیلئے ایران نے اپنے میزائل عراق منتقل کر دیئے۔
رائٹرز کے حوالے سے روزنامہ دنیا نے لکھا کہ  ایران نے عراقی ساتھیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کر دیئے ہیں جس کی تصدیق 5 ایرانی اہلکاروں نے کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلستک میزائل چند ماہ کے دوران عراق میں اپنے اتحادیوں کو دیئے ہیں۔
ایک اعلیٰ ایرانی اہلکار نے بتایا کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو کوئی متبادل موجود ہونا چاہیے۔ بتایا گیا ہے کہ ابھی چند درجن میزائل ہی عراق منتقل کئے گئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر میزائل ڈلیوری کی استعداد کار بڑھانے کیلئے وہیں پر فیکٹری لگانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ایرانی حکومت اور فوج دونوں ہی نے اس حوالے سے رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔