ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 ستمبر01     ہفتہ۔ دوستوں سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ خوداعتمادی بڑھے گی۔ وقت اور حالات کے مطابق چلنا پڑے گا۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ حالات میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں۔ 


برج ثور
 ستمبر01       ہفتہ۔ تعلیمی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ کلی مفاد کا حصول سخت اور لگاتار محنت سے ہو۔ محبت کے اچھا ہونے کی صورت میں طویل العمری نصیب ہو۔ غیر ضروری اخراجات مالی پریشانی کا سبب بنیں۔ 

برج جوزا
 ستمبر01      ہفتہ۔ دوستوں کی آمد و رفت رہے گی۔ سماجی سرگرمیوں میں ھصہ لے سکیں گے۔ اپنے بعض مسائل کو حل کر سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے معاملات میں دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔


برج سرطان
 ستمبر01   ہفتہ۔ اخراجات پر کنٹرول لازمی ہے۔ ملازمتی امور میں توجہ دیں۔نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کو کسی تقریب میں شرکت کرنی پڑے گی۔ دوسروں کی باتوں اور تنقید پر کان نہ دھریں۔ 

برج اسد
 ستمبر01      ہفتہ۔ مالی لین دین کرتے وقت غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ سوچ میں مثبت اور وسعت آئے گی۔ سیر و سیاحت کا شوق بڑھے گا اور مقاصد کے حصول کیلئے مالی رسک لے سکتے ہیں۔


برج سنبلہ
 ستمبر01     ہفتہ۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔خوشگوار لمحات میسر ہوں گے۔ آپ اپنے کیرئیر اور منصب کو بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ آمدن کیساتھ ساتھ اخراجات بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ 


برج میزان
 ستمبر01     ہفتہ۔ مالی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔کوئی گھریلو معاشی مسئلہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ لہٰذا  بجٹ کے معاملے میں محتاط رہیں۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ کھیل یا دیگر مشاغل میں دلچسپی رہے گی۔


برج عقرب
 ستمبر01     ہفتہ۔ رفاہی کاموں میں دلچسپی اور رجحان رہے گا۔ مستقل مزاجی سے کیے گئے کام میں کامیابی ملے گی۔ جذبات کی بھرپور عکاسی اور حقائق پر مبنی سیر و سیاحت میں ایڈونچر کا پہلو نمایاں رہے گا۔ 


برج قوس
 ستمبر01   ہفتہ۔ کاروباری اور گھریلو دونوں امور میں مصروف رہیں گے۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ ملازمت پیشہ افراد کو منصبی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔


برج جدی
 ستمبر01    ہفتہ۔ بچوں کے امور میں غفلت نہ برتیں، عزیز و اقارب سے ملاقات ہو سکے گی۔تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی رہے گی۔ مالی پوزیشن بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ 


برج دلو
 ستمبر01     ہفتہ۔ مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ کام کی زیادتی ذہنی دبائو اور تھکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کسی دوست وغیرہ سے ملاقات کا امکان ہے۔


برج حوت
 ستمبر01     ہفتہ۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہے۔ رفاہی و سماجی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ صحت کے معاملے میں غفلت نہ برتیں۔