خاتون اول بشریٰ بی بی اچانک لاہور میں کس جگہ پہنچ گئیں ؟ جان کر ہر پاکستانی داد دینے پر مجبور ہو جائے گا

خاتون اول بشریٰ بی بی اچانک لاہور میں کس جگہ پہنچ گئیں ؟ جان کر ہر پاکستانی ...
خاتون اول بشریٰ بی بی اچانک لاہور میں کس جگہ پہنچ گئیں ؟ جان کر ہر پاکستانی داد دینے پر مجبور ہو جائے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان اس وقت دورہ لاہور پر ہیں اور زمان پارک میں موجود ہیں جبکہ اس موقع پر ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران بھی ان کے ہمراہ ہیں تاہم بشریٰ بی بی لاہور میں واقع دارلشفقت میں یتیم بچوں کیلئے کھانا لے کر پہنچ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشریٰ عمران لاہور میں واقع دارالشفقت یتیم بچوں کیلئے کھانا لے کر آئیں ہیں اور ممکنہ طور پر وہ خود بھی یتیم بچوں کے ساتھ کھانا کھائیں گی اور وقت گزاریں گے ۔ بشریٰ عمران کو بچے بطور وزیراعظم کی اہلیہ دیکھ کر بہت خوش ہو رہے ہیں ۔ بشریٰ بی بی نے دارلشفقت کے مختلف ڈپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا اور بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔واضح رہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم گزشتہ روز اپنے پہلے لاہور کے دورے پر آئے ہیں ۔

مزید :

قومی -