عبدالعلیم خان نے وزیر بلدیات کا عہدہ سنبھالتے ہی ن لیگ کو سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ، سن کر شہبازشریف کے پیروں تلے بھی زمین نکل جائے گی

عبدالعلیم خان نے وزیر بلدیات کا عہدہ سنبھالتے ہی ن لیگ کو سب سے بڑا جھٹکا ...
عبدالعلیم خان نے وزیر بلدیات کا عہدہ سنبھالتے ہی ن لیگ کو سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ، سن کر شہبازشریف کے پیروں تلے بھی زمین نکل جائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات علیم خان عہدہ سنبھالنے کے بعد ان ایکشن ہو گئے ہیں اور وہ آتے ہی انہوں نے ن لیگ کو بڑا جھٹکا دیدیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق علیم خان لاہور میٹر پولیٹن کارپوریشن میں ن لیگ کا فارورڈ بلاک بنانے میں کامیا ب ہوگئے ہیں اور لاہور میں چیئرمینوں کی اکثریت نے علیم خان سے ملاقات بھی کر لی ہے ۔پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے مرحلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن میں بڑی تبدیلی کے امکانات واضح ہو گئے ہیں ۔علیم خان سے 80 چیئرمینوں اور 45 سے زائد وائس چیئرمینوں نے علیم خان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا پیغام دیاہے ۔

مزید :

قومی -