شرجیل میمن تو بیمار ہیں وہ تو شراب پی نہیں سکتے ،گرفتار ملزموں کے خون کا معائنہ کرایا جائے گا،ایس ایس پی

شرجیل میمن تو بیمار ہیں وہ تو شراب پی نہیں سکتے ،گرفتار ملزموں کے خون کا ...
شرجیل میمن تو بیمار ہیں وہ تو شراب پی نہیں سکتے ،گرفتار ملزموں کے خون کا معائنہ کرایا جائے گا،ایس ایس پی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایس پی ساﺅتھ عمر شاہد نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے کئی چیزیں ملی ہیں ،بوتلوں میں کیا تھا اس کا کیمیائی ٹیسٹ کیاجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ساﺅتھ نے کہا کہ شرجیل میمن تو بیمار ہیں وہ تو شراب نہیں پی سکتے ،گرفتار ملزموں کے خون کا معائنہ کرایا جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے،شراب کی بوتلیں کیسے پہنچیں،کون لایا ، تفتیش کر رہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ جس مقام کو سب جیل قرار دیاجائے اس کی ذمے داری پولیس کی ہوتی ہے،شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق مقدمہ درج کیاجائے گا،ایس ایس پی نے کہا کہ سی سی ٹی وی وڈیوبھی حاصل کرلی مکمل تفتیش کریں گے ، ان کا کہناتھا کہ سی سی ٹی وی وڈیو کا فرانزک آڈٹ کریں گے،بوتلوں میں کیا تھا اس کا کیمیائی ٹیسٹ کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے کلفٹن میں واقع ضیاءالدین ہسپتال میں زیرعلاج پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن کے کمرے پر چھاپے کے دوران وہاں سے شراب کی بوتلیں، سگریٹس اور منشیات برآمد ہونے کے بعد سابق صوبائی وزیر کو سینٹرل جیل منتقل کرکے نجی ہسپتال میں ان کا کمرہ سیل کردیا اور انہیں جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ جیل منتقلی سے قبل شرجیل میمن کے خون کے نمونے بھی لئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -