بوتلوں میں تیل ہے یا شہد؟ تصاویر سامنے آ گئیں دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

بوتلوں میں تیل ہے یا شہد؟ تصاویر سامنے آ گئیں دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی ...
بوتلوں میں تیل ہے یا شہد؟ تصاویر سامنے آ گئیں دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس نے آج صبح کراچی کے ضیا الدین اور جناح ہسپتال کا خفیہ طور پر اچانک دورہ کیا ، چیف جسٹس جب ضیاالدین ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے میں پہنچے تو انہیں وہاں علاج جیسی کوئی سہولت نظر نہیں آئی بلکہ وہاں پر شراب اور منشیات برآمد کی گئی جس کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں ۔
چیف جسٹس دورے کے بعد کراچی رجسٹری پہنچے جہاں انہوں نے اس معاملے کو دیکھنے کیلئے اٹارنی جنرل سے کہا اور بتایا کہ شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی تین بوتلیں ملی ہیں تاہم سماعت کے اختتام کے بعد پولیس نے شرجیل میمن کو ہسپتال سے جیل منتقل کیا اور کمرے کو سیل کر دیاہے ۔
شراب کی بوتلوں کو ہسپتال میں لانے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے اور ان کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے ،جس نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ یہ بوتلیں میری ہیں اور وہ دوسرے ڈرائیور کی جگہ ڈیوٹی کر رہاتھا اور اس کا کام گھر سے کھانا پہنچانا تھا ۔ڈرائیور کا کہناتھا کہ ایک بوتل میں تیل اور دوسری میں شہد تھا ۔
ذرائع کا کہناہے کہ شرجیل میمن کے خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس بھی آجائیں گی جس میں صورتحال واضح ہو جائے گی کہ آیا کہ وہ شراب نوشی کرتے ہیں یا نہیں اور اگر کرتے ہیں تو کب سے کر ہے ہیں اور کتنی مقدار میں کرتے ہیں ۔