” یہ کام اب دوبارہ نہیں ہوناچاہیے “ لاہور پہنچتے ہی وزیراعظم نے شہریوں کیلئے شاندار حکم دیدیا

” یہ کام اب دوبارہ نہیں ہوناچاہیے “ لاہور پہنچتے ہی وزیراعظم نے شہریوں ...
” یہ کام اب دوبارہ نہیں ہوناچاہیے “ لاہور پہنچتے ہی وزیراعظم نے شہریوں کیلئے شاندار حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز سے لاہور میں موجود ہیں اور ان کی آمد اورزمان پارک موجودگی کی وجہ سے سڑکیں بھی بند کردی گئی تھیں جس کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا اور اس ضمن میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات لاہور آمد پر شہریوں کو غیر ضروری رکاوٹوں کی وجہ سے درپیش مسائل کانوٹس لے لیا ، اس ضمن میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور شہریوں کی آسانی کے لیے فوری طور پر غیر ضروری رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔
یادرہے کہ عمران خان کی آمد کے موقع پر مال روڈ سے آگے جانے کے لیے کینال روڈ بند کردیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -