بشریٰ بی بی کا دارلشقفت کا دورہ ، ایک یتیم بچے کے حوالے سے خاتون اول نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا ، دل جیت لیے

بشریٰ بی بی کا دارلشقفت کا دورہ ، ایک یتیم بچے کے حوالے سے خاتون اول نے ...
بشریٰ بی بی کا دارلشقفت کا دورہ ، ایک یتیم بچے کے حوالے سے خاتون اول نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا ، دل جیت لیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران آج لاہور میں واقع دارالشفقت پہنچیں، جہاں وہ بچوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھائیں گی تاہم انہوں نے اس موقع پر ایک بچے کی بیماری کا سن کر علاج پر آنے والے تمام اخراجات بھی خود ادا کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دارالشفقت کے دورے کے موقع پر ان کی دوست فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں ، وزیراعظم کی اہلیہ نے دارالشفقت میں یتیم بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا ہے اور آج وہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گی۔ بشریٰ عمران نے دارالشفقت میں بچوں کو میسر سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا۔واضح رہے کہ بشریٰ عمران کا خاتون اول بننے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -