ویرات کوہلی ایشیاءکپ سے باہر ہو گئے اور اب بھارتی ٹیم کی کپتانی کون کرے گا؟ عامر اور کوہلی کا مقابلہ دیکھنے کے خواہشمندوں کیلئے مایوس کن خبر آ گئی

ویرات کوہلی ایشیاءکپ سے باہر ہو گئے اور اب بھارتی ٹیم کی کپتانی کون کرے گا؟ ...
ویرات کوہلی ایشیاءکپ سے باہر ہو گئے اور اب بھارتی ٹیم کی کپتانی کون کرے گا؟ عامر اور کوہلی کا مقابلہ دیکھنے کے خواہشمندوں کیلئے مایوس کن خبر آ گئی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاءکپ 2018ءکیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا تو یہ جان کر شائقین کرکٹ شدید مایوسی کا شکار ہو گئے کہ ویرات کوہلی ٹیم میں شامل نہیں اور ان کی جگہ بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کو سونپ دی گئی ہے۔

بی سی سی آئی نے ایشیاءکپ 2018ءمیں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایشیاءکپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا جس کے مطابق منیش پانڈے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ راجستھان رائلز کے بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر خلیل احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کریں گے۔

بی سی سی آئی کے اعلان کے مطابق بھارتی ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، کے ایل راہول، امباتی رائیڈو، منیش پانڈے، کیدر جادیو، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، ہردیک پانڈیا، کلدیپ یادیو، اشر پٹیل، یوزویندرا چھاہل، بھونیشور کمار، جسپریت بمرا، شردل ٹھاکر اور خلیل احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیاءکپ کا آغاز 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہو گا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔

مزید :

کھیل -