”ہیلی کاپٹرکے استعمال پر فی کلومیٹر کتنا خرچ آتا ہے“،صحافی کے سوال پر جہانگیر ترین نے اہم انکشاف کردیا

”ہیلی کاپٹرکے استعمال پر فی کلومیٹر کتنا خرچ آتا ہے“،صحافی کے سوال پر ...
”ہیلی کاپٹرکے استعمال پر فی کلومیٹر کتنا خرچ آتا ہے“،صحافی کے سوال پر جہانگیر ترین نے اہم انکشاف کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی حمایت کی اعلان کردیا۔

اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کے دوران صحافی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ نئے پاکستان میں ہیلی کاپٹر کا استعمال سستا ہو گیا آپ ہی بتا دیں کہ فی کلومیٹر کتنا خرچ آتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرا اپنا ذاتی ہیلی کاپٹر ہے کبھی کرائے پر نہیں لیا،اس لئے معلوم نہیں کہ فی کلو میٹر کتنا خرچ آتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ میں لندن میں قیام پذیر تھا ،ڈاکٹر عارف علوی نے فون کرکے پاکستان بلایا کہ صدارتی انتخاب کیلئے مہم چلائیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -