صدارتی انتخابات، مجھے مولانا فضل الرحمان کا فون آیا ، وہ ہنس رہے تھے اور میں ۔ ۔ ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

صدارتی انتخابات، مجھے مولانا فضل الرحمان کا فون آیا ، وہ ہنس رہے تھے اور ...
صدارتی انتخابات، مجھے مولانا فضل الرحمان کا فون آیا ، وہ ہنس رہے تھے اور میں ۔ ۔ ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور ان کے ووٹ توقع سے زیادہ ملیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال”کیا مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخابات میں حمایت کیلئے فون کیاتھا“ کے جواب میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جی مولانا فضل الرحمان کا فون آیا تھا وہ بھی ہنس رہے تھے اور میں بھی ہنس رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے ،خرم نواز گنڈا پور سے رابطے میں ہوں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -