A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

”آج میں نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ،کانووکیشن میں اپنے والد کی کمی محسوس کر رہا ہوں، وہ انگلینڈ آرہے تھے لیکن راستے میں ہی ۔۔۔ “ علی ترین نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کا دل بھی پسیج جائے گا

”آج میں نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ،کانووکیشن میں اپنے والد کی کمی محسوس کر رہا ہوں، وہ انگلینڈ آرہے تھے لیکن راستے میں ہی ۔۔۔ “ علی ترین نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کا دل بھی پسیج جائے گا

Sep 01, 2018 | 14:59:PM

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے لندن بزنس سکول سے اپنی ماسٹرز کی تعلیم مکمل کرلی ہے، انہوں نے اپنے کانووکیشن کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا ہے کہ ان کے والد جہانگیر ترین ان کے کانووکیشن میں شریک نہیں ہوسکے۔

ٹوئٹر پر علی ترین نے کانووکیشن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2 سال کی پڑھائی ، امتحانات اور آکسفورڈ کے لیے ماہانہ فلائٹس کے بعد بالآخر میرا ماسٹرز مکمل ہوگیا۔ لگتا ہے کہ اب میری زوجہ ضرور خوش ہوگی (کیونکہ میں زندگی میں بہت سے کام اسی کے لیے کرتا ہوں) ۔ اب نئے پاکستان واپسی کا وقت ہے تاکہ کچھ کام کیا جاسکے۔

اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے علی ترین نے لکھا ’بزنس سکول سے گریجوایشن کرنے پر اپنے والد جہانگیر ترین کو بہت یاد کر رہا ہوں، وہ میرے کانووکیشن میں شرکت کے لیے انگلینڈ آرہے تھے لیکن انہیں صدارتی الیکشن کے لیے واپس بلالیا گیا‘۔ انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ’ اکیلا ترین‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور لکھا نیا پاکستان 1 ، بیٹا 0۔

مزیدخبریں