جلال آباد میں پاکستان نے اپنا کاقونصلیٹ گورنر ننگرہار کی مداخلت اور سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کر دیا

جلال آباد میں پاکستان نے اپنا کاقونصلیٹ گورنر ننگرہار کی مداخلت اور ...
جلال آباد میں پاکستان نے اپنا کاقونصلیٹ گورنر ننگرہار کی مداخلت اور سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کر دیا

  

جلال آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغانستان کے صوبے جلال آباد میں اپنا قونصل خانہ سیکیورٹی خدشات اور مقامی حکام کی مداخلت کے باعث بند کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ بند کیے جانے کی اب اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے ، گزشتہ 3 ماہ سے گورنرننگرہارقونصل خانے کے ملازمین سے بدتمیزی کررہے تھے، گورنرننگرہارنے پولیس کے ہمراہ 29 اگست کوقونصل خانے پردھاوا بولا اور پاکستانی قونصل خانے کی خاردارتاریں ہٹاکر 2 بیرونی حصوں کونقصان پہنچایاگیاجبکہ گورنرننگرہارنے قونصل خانے کی رہائشگاہ سے محفوظ راستہ بھی بلاک کردیا، سیف پیسج کامقصداہلکاروں کی قونصل خانے تک محفوظ آمدورفت کوممکن بناناتھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے متعددبارافغان حکام کوگورنرننگرہارکی حرکات سے آگاہ کیا لیکن افغان وزارت خارجہ حکام حیات اللہ حیات کےسامنے بے بس نظر آ ئے ۔افغان وزارت خارجہ حکام اورپاکستانی سفارتخانے کے درمیان آج شام رابطے کا امکان، افغان حکام پاکستانی حکام کوقونصل خانے کے تحفظ پراعتمادمیں لیں گے۔ گورنرننگرہارکایہ عمل ویاناکنونشن کی سرعام خلاف ورزی ہے۔

مزید :

قومی -