زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ النجوم رائزرز نے جیت لی

زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ النجوم رائزرز نے جیت لی
زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ النجوم رائزرز نے جیت لی

  

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ النجوم رائزرز نے جیت لی۔ پاکستان کی پہلی اور تاریخی زلمی مدرسہ لیگ کا شاندار فائنل ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں کھیلا گیا ۔

فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے الواحدہ فائٹرز نے تین وکٹوں پر 104رنز بنائے ۔عادل نواز 42اور جیلیل 20رنز بناکر نمایاں رہے ۔ النجوم کی جانب سے حارث اور لقمان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں النجوم رائزرز نے مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4وکٹوں پر آخری گیند پر حاصل کرکے میچ 6وکٹوں سے جیت لیا۔ جیت کے بعد النجوم رائزرز کے کھلاڑیوں اور حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین یونس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

آخر میں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی، ہیڈ کوچ محمد اکرم ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری و دیگر نے انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر یونس خان نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کا بہترین اقدام ہے ۔ مدارس کے طلبا کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا احسن اقدام ہے ۔ ان مدارس سے جہاں کرکٹ کا ٹیلنٹ سامنے آئیگا وہیں مذہبی روا داری کو فروغ ملے گا ۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن پاکستان اور خیبر پختونخوا میں خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

جاوید آفریدی نے النجوم رائزرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ جس طرح انہوں نے آخری 2 اوور میں ہدف کا تعاقب کیا، ٹرافی ان کا حق بنتی ہے‘۔

زلمی فاؤنڈیشن کے تحت زلمی مدرسہ لیگ کے انعقاد سے مدارس کے طلبہ کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کا مشن شروع کیا ہے اس آگے بڑھائیں گے اور مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے ۔پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ مدارس کے طلبا کو اس لیگ کے بعد کرکٹ کھیلنے کا سامان اور کوچنگ مہیا کریں گے ۔زلمی مدرسہ لیگ میں خیبر پختونخوا کے بارہ مدارس نے شرکت کی۔ لیگ کو پاکستان کے ساتھ غیر ملکی میڈیا میں بھی نمایاں کوریج ملی۔

مزید :

کھیل -