اللہ نے مددکی تو ایک سال میں لوگ کہیں گے ریلوے واقعی کھڑی ہوگئی ،شیخ رشید

اللہ نے مددکی تو ایک سال میں لوگ کہیں گے ریلوے واقعی کھڑی ہوگئی ،شیخ رشید
اللہ نے مددکی تو ایک سال میں لوگ کہیں گے ریلوے واقعی کھڑی ہوگئی ،شیخ رشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کا اصل مسئلہ مسافر نہیں فریٹ ہے، موثرمانیٹرنگ کیلئے ٹرینوں میں ٹریکر لگا رہے ہیں ، اللہ نے مددکی تو ایک سال میں لوگ کہیں گے ریلوے واقعی کھڑی ہوگئی ،اگلے ہفتے تک بھاری تنخواہوں والے از خود چلے جائیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرا فوکس بزنس بڑھانا اور مارکیٹنگ ہے،سسٹم میں ایک آپریشنل انجن بھی بے کارنہ ہو،کوئی ریلوے انجن شیڈمیں کھڑا نہیں ہوگا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ دیانتدارآدمی محکمے کارخ بدل سکتاہے،سوبے ایمان ملکرکچھ نہیں کرسکتے،ریلوے چلانے کیلئے اپنے برتن نہیں بیچیں گے،زیادہ سے زیادہ بزنس لائیں۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ ریلوے کے مزدورمحنت کش ہیں ان کامعیارزندگی بہتربنائیں گے،ریلوے ملازمین کیلئے نئی رہائشگاہیں تعمیرکریں گے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے درمیان وقت اورفاصلہ کم کریں گے،ایک سال میں لوگ ریلوے کوبدلاہوادیکھیں گے۔

دریں اثنا وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے شالیمار کا کیس نیب کو بھیج رہے ہیں ،55 انجنوں کا نیب کا کیس ہے،کنٹریکٹ ملازمین خود ہی گھر چلے جائیں ،وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے مزدوروں کی 23 یونینوں سے مذاکرات کیے ہیں،4ہزار کنٹریکٹ ملازمین کے بارے میں ایسافیصلہ ہوجودرمیانی ہو۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -