وزیرریلوے سے ملاقات، شیخ رشید!آپ چین میں بھی بہت جانی پہچانی شخصیت ہیں:چینی سفیر

وزیرریلوے سے ملاقات، شیخ رشید!آپ چین میں بھی بہت جانی پہچانی شخصیت ہیں:چینی ...
وزیرریلوے سے ملاقات، شیخ رشید!آپ چین میں بھی بہت جانی پہچانی شخصیت ہیں:چینی سفیر

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ چین میں بھی بہت جانی پہچانی شخصیت ہیں۔

گزشتہ روز ہونیوالی اس ملاقات کے دوران چینی سفیر ژائو جیانگ نے شیخ رشید کو یقین دہانی کرائی کہ ریلوے کی بہتری کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرینگےجس پر شیخ رشید کاکہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے حکومت پرعزم ہے ۔ شیخ رشید نے اپنے گرویدہ چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت چین کیساتھ ملکر کام کرنے کی خواہشمند ہے ۔

اس موقع پر شیخ رشید اور چینی سفیر کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -