”وزیراعظم کو صرف ایک ہفتہ دیدیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے کیونکہ۔۔۔“ عمران خان اگلے 7 دن میں کیا کرنے جا رہے ہیں اور بیرون ملک سے کون لوگ آئیں گے؟ حامد میر نے انکشاف کر دیا

”وزیراعظم کو صرف ایک ہفتہ دیدیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے کیونکہ۔۔۔“ عمران ...
”وزیراعظم کو صرف ایک ہفتہ دیدیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے کیونکہ۔۔۔“ عمران خان اگلے 7 دن میں کیا کرنے جا رہے ہیں اور بیرون ملک سے کون لوگ آئیں گے؟ حامد میر نے انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اکانومی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کچھ لوگوں کو بیرون ممالک سے پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے جمعرات تک معاملات کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم کی ابھی کابینہ مکمل نہیں ہوئی اور وہ دوسرے فیز میں کچھ ایسے چہرے سامنے لانے کی کوشش کریں گے جو آپ کی توقعات کے مطابق ہوں۔ پہلے فیز میں جو چہرے سامنے آئے ہیں جیسا کہ فہمیدہ مرزا اور زبیدہ جلال ، ان پر واقعی سوالیہ نشان ہیں مگر میرے خیال سے وہ سیکنڈ فیز میں ایسے چہرے سامنے لانے کی کوشش کریں گے جو آپ کو پسند آئیں۔
جہاں تک آپ ذکر کر رہے ہیں اہم تعیناتیوں کی جو وزیراعظم نے آﺅٹ آف پارلیمینٹ کرنی ہیں تو جمعرات تک انتظار کر لیں کیونکہ پاکستان کو اصل چیلنج اکانومی کے محاذ پر ہے، اس حوالے سے وہ کچھ لوگ باہر سے لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جمعرات تک معاملات فائنل ہو جائیں گے۔ اہم کارپوریشنز اور اداروں کیلئے جن لوگوں کو بیرون ملک سے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان میں کچھ لوگ مان نہیں رہے اور انہیں منانے کی کوششیں جاری ہیں۔
حامد میر نے کہا کہ 1996ءمیں نواز شریف اپوزیشن میں تھے تو مجھے، نصرت جاوید، محمد مالک، عامر متین کو بھوربن بلایا کر کہا تھا کہ میری حکومت آنے والی ہے اس لئے پہلے 100 دن مجھ پر تنقید نہیں کرنی، اگر ہم نواز شریف کو تین مہینے دے سکتے ہیں تو ہمیں عمران خان کو بھی تین مہینے دینے چاہئیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔