’’ جس دن میں نے عثمان بزدار کو نامزد کیا تو جہانگیر ترین کو سب سے بڑا جھٹکا لگا کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

’’ جس دن میں نے عثمان بزدار کو نامزد کیا تو جہانگیر ترین کو سب سے بڑا جھٹکا ...
’’ جس دن میں نے عثمان بزدار کو نامزد کیا تو جہانگیر ترین کو سب سے بڑا جھٹکا لگا کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) تجزیہ کار اور سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ عثمان بزدار کو جس روز نامزد کیا گیا اس وقت تک جہانگیر ترین کوان کے بارے میں کچھ نہیں پتہ تھا، انہیں بہت دھچکا لگا کہ یہ کون بندہ آگیاہے ۔

روزنامہ 92 کے مطابق پروگرام بریکنگ ویوز میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتایا کہ  عمران خان پہلے خندہ پیشانی سے سوالات کا جواب نہیں دیتے تھے ، اب ایسا نہیں تھا،میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ اقوام متحدہ جائیں اور اردو میں خطاب کریں اورنئی مثال قائم کریں جس پر انہوں نے کہا میں اس ملک میں جائوں گا جس سے پا کستان کافائدہ ہوگا۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا اب خارجہ پالیسی دفترخارجہ میں ہی بنے گی، عمران خان کی کابینہ ابھی مکمل نہیں، دوسرے فیز میں وہ اچھے لوگ لے کرآئیں گے جو آپ کو پسند آئیں گے ۔

مزید :

قومی -