علیم خان نے بطور وزیر سب سے پہلی سمری کون سی منظور کی؟ جان کر آپ بھی شاباش دیں گے

علیم خان نے بطور وزیر سب سے پہلی سمری کون سی منظور کی؟ جان کر آپ بھی شاباش دیں ...
علیم خان نے بطور وزیر سب سے پہلی سمری کون سی منظور کی؟ جان کر آپ بھی شاباش دیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر بلدیات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعبدالعلیم خان نے بطور وزیر سب سے پہلی سمری میانی صاحب قبرستان کی منظور کر لی ہے۔

عبد العلیم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”محکمہ بلدیات کی طرف سے میانی صاحب قبرستان کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے جسے قبرستان کے ماہانہ امور، دیکھ بھال اور دیگر ضروری اخراجات کیلئے خرچ کیا جائے گا، بطور وزیر بلدیات میں نے سب سے پہلی سمری میانی صاحب قبرستان کی منظوری کی ہے تاکہ اس اہم مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -