” ریلوے سے ان لوگوں کو نوکری سے فارغ کرنے لگے ہیں “ شیخ رشید نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اتنہائی بڑا اعلان کر دیا ، کھلبلی مچا دی

” ریلوے سے ان لوگوں کو نوکری سے فارغ کرنے لگے ہیں “ شیخ رشید نے عہدہ سنبھالنے ...
” ریلوے سے ان لوگوں کو نوکری سے فارغ کرنے لگے ہیں “ شیخ رشید نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اتنہائی بڑا اعلان کر دیا ، کھلبلی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر سعد رفیق کے دور کے کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ ریلوے کا اصل مسئلہ مسافر نہیں فریٹ ہے، اللہ نے مدد کی تو ایک سال میں لوگ کہیں گے ریلوے واقعی کھڑی ہوگئی۔شیخ رشید نے سعد رفیق کے دور کے کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ہفتے تک بھاری تنخواہوں والے کنٹریکٹ ملازمین خود چلے جائیں، کنٹریکٹ افسر ایک ہفتے میں استعفیٰ دے دیں جب کہ 4 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کے بارے میں ایسا فیصلہ ہو جو درمیانی ہو۔
وزیرریلوے نے بتایاکہ 55 انجنوں کا نیب کا کیس ہے، نیب میں ریلوے کے 8 کیسز زیر سماعت ہیں اور ہم مزید 4 بھجوا رہے ہیں، شالیمارہسپتال کا کیس نیب کو بھجوارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مو¿ثر مانیٹرنگ کے لیے ٹرینوں میں ٹریکر لگا رہے ہیں اور ریلوے کی زمین کے ریکارڈ کے لیے ڈائریکٹر کو خط لکھوایا ہے۔

مزید :

قومی -