فیاض الحسن چوہان کے بیانات، عمران خان نے ’تبدیلی‘ کا اشارہ دیدیا

فیاض الحسن چوہان کے بیانات، عمران خان نے ’تبدیلی‘ کا اشارہ دیدیا
فیاض الحسن چوہان کے بیانات، عمران خان نے ’تبدیلی‘ کا اشارہ دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کو اداکاراؤں سے متعلق متنازعہ بیانات اور ٹی وی پروگرام میں لغو گفتگو مہنگی پڑگئی اور وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان سے وزارت واپس لینے کا عندیہ دیدیا۔

سینئر صحافی رؤوف کلاسرا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’بریکنگ ویوز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ عمران خان نے  فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے کہا کہ یہ حتمی فیصلہ نہیں، اس کو تبدیل بھی کیا جاسکتاہے۔ ان کاکہناتھا کہ عمران خان پر ہمارے ڈی ایم جی گروپ نے پکا گھیرا ڈال دیا، وہ کے پی کے ماڈل لانا چاہتے ہیں، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں جہانزیب خان کا بہت دفاع کیا،عمران خان شہبازشریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہیں لگارہے۔

یادرہے کہ فیاض الحسن چوہان کی گفتگو پر تحریک انصاف کے رہنماء اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو بھی معذرت کرنا پڑی تھی لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری رہا۔ 

مزید :

قومی -