ایشین گیمز: ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا میڈل جیت لیا

ایشین گیمز: ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا میڈل جیت لیا
ایشین گیمز: ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا میڈل جیت لیا

  

جکارتا(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز کے دوران ہاکی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز ہاکی کے میں تیسری پوزیشن کے لءپاکستان اور بھارت کے مابین سخت مقابلہ ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے ے بعد 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی،بھارت کی جانب سے آکاش دیب اور ہرمن پریت سنگھ نے گول کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد عتیق نے چوتھے کوارٹر میں کیا ،اور پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،یوں بھارت نے کانسی کا میڈل جیت لیا ،فائنل میں ملائشیا کا مقابلہ جاپان کی ٹیم سے ہو گا۔

واضح رہے سیمی فائنل میں بھار ت کو ملائشیا جبکہ پاکستان کی ٹیم کو جاپان کی ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

کھیل -