وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا ہدایات جاری کیں؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی، کھلبلی مچ گئی

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا ہدایات جاری کیں؟ ...
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا ہدایات جاری کیں؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی، کھلبلی مچ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں لاگو بلدیاتی نظام کی فوری تبدیلی اور اورنج میٹرو ٹرین منصوبے سمیت تمام میگا پراجیکٹس کے آڈٹ کرانے کی ہدایت کرنے کے علاوہ 100 دن کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلدیاتی نظام فوری تبدیل کرنے، اورنج ٹرین منصوبے سمیت پنجاب کے تمام میگا پراجیکٹس کا آڈٹ کرانے، 100 دن کے منصوبے پر عملدرآمد میں تیزی لانے سمیت صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں تیزی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے 100دن کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے اور صحت، تعلیم اور صاف پانی کے شعبے میں تبدیلی نظر آنی چاہئے جبکہ انہوں نے تمام وزراءکو اپنے محکموں میں سادگی کو فروغ دینے اور پروٹوکول کلچر ختم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے پنجاب میںلاگو بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل لانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا بل پیش کیا جائے گا اور خیبرپختونخواہ کی طرز کابلدیاتی نظام لایا جائے گا۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -