وزیراعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب اورصوبائی کابینہ کے ممبران سے ملاقات ،صوبے میں کرپشن کا خاتمہ پہلی ترجیح

وزیراعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب اورصوبائی کابینہ کے ممبران سے ملاقات ...
وزیراعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب اورصوبائی کابینہ کے ممبران سے ملاقات ،صوبے میں کرپشن کا خاتمہ پہلی ترجیح

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے آج سی ایم سیکریٹریٹ لاہور میں پنجاب کابینہ کے ممبران سے ملا قات کی ہے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ نئے پاکستان کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے پر قائم ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے ممبران سے اصلاحات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ پنجاب میں بڑا چیلنج ہے ۔وزیراعظم نے دباو ڈاتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے ممبران کی پہلی ترجیح کرپشن کا خاتمہ ہے اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگا۔عمران خان نے پنجاب کابینہ کے ممبران کو مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے اس لیے ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی پرفارمنس دیگر صوبوں کے لیے مثال ثابت ہوگی ۔انہوں نے پنجاب اور خاص طور پر لاہور میں قبضہ مافیہ اور انکروچمنٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیہ اور انکروچمنٹ میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اس دوران عمران خان نے صوبائی کابینہ کو سادگی اختیار کرنے پر زور دیا اور کہا کہ آپ کو مثال قائم کرنی ہے اور حکومتی اخراجات کم کر کے لوگوں پر پیسہ خرچ کرنا ہے۔عمران خان نے 100دن کے ایجنڈے کے حصول کے لیے صوبائی کابینہ کو سخت محنت کرنے کی ہدایت کی تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکے ،میں صوبے کے دورے کر کے 100دن کے ایجنڈے پر عملد رآمد کے حوالے سے نظر رکھوں گا ۔اس موقع پر کابینہ کے ارکان نے اپنی رائے بھی پیش کیں ۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون ٹوون میٹنگ بھی کی ۔سی ایم سیکریٹریٹ آمد کے موقع پر عمران خان نے ایک پودا بھی لگا یا ۔

مزید :

قومی -