پولیس والے نے ٹی وی پروگرام کے لیے اپنے گھر میں خفیہ کیمرے لگا دیئے ، پھر اِن میں اُس کو اپنے ہی بچے کیا کرتے نظر آئے؟ دیکھ کر ہوش اُڑ گئے، یہ تو سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔۔

پولیس والے نے ٹی وی پروگرام کے لیے اپنے گھر میں خفیہ کیمرے لگا دیئے ، پھر اِن ...
پولیس والے نے ٹی وی پروگرام کے لیے اپنے گھر میں خفیہ کیمرے لگا دیئے ، پھر اِن میں اُس کو اپنے ہی بچے کیا کرتے نظر آئے؟ دیکھ کر ہوش اُڑ گئے، یہ تو سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پولیس آفیسر نے ٹی وی پروگرام کے لیے اپنے گھر میں خفیہ کیمرے لگا دیئے جن میں اس کو اپنے بچے ایسا کام کرتے نظر آ گئے کہ وہ سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق 37سالہ روب کیرک نامی اس پولیس آفیسر کو زعم تھا کہ وہ بہت اچھا باپ ہے اور اپنے بچوں کی بہترین پرورش کر رہا ہے چنانچہ وہ چینل 4کے ایک شو کے لیے اپنے گھر میں خفیہ کیمرے لگوانے پر رضامند ہوگیا جن کے ذریعے اس کے بچوں کی نگرانی کی جانی تھی۔

جب کیمرے لگائے گئے تو ان کی ویڈیو دیکھ کر روب کیرک اور اس کی اہلیہ ڈونا کے ہوش اڑ گئے کیونکہ ان کا ایک 11سالہ بیٹا فحش فلمیں دیکھتا ہوا پایا گیا جبکہ بڑا 14سالہ بیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ جنسی عمل کا جنونی بن چکا ہے۔ یہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد روب کیرک کا کہنا تھا کہ ’’میں خود کو پرانے زمانے کا باپ سمجھتا تھا کیونکہ میں بچوں کی پرورش کے معاملے میں تھوڑا سخت گیر واقع ہوا ہوں اور اکثر ان پر سختی کرتا ہوں، جو میرے خیال میں ہر باپ کو ہونا چاہیے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ اس راستے پر چل نکلیں گے اور مجھے علم بھی نہیں ہو گا۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -