حکومت نے رکشہ ڈرائیوروں پر بجلیاں گرا دیں

حکومت نے رکشہ ڈرائیوروں پر بجلیاں گرا دیں
حکومت نے رکشہ ڈرائیوروں پر بجلیاں گرا دیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں  اضافہ کردیا ہے ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے گیس کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں گھریلو صارفین کے لیے سلنڈر 49فیصد مہنگاکردیا گیا ہے گھریلوسلنڈرکی قیمت1564روپے سے بڑھ کر 1613 روپے ہوگئی۔

اوگرانے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت مقرر کر دی،ایل پی جی کی قیمت 132 روپے سے بڑھاکر 137روپے فی کلومقرر کر دی ، گھریلو سلنڈرکی قیمتیں فوری طور پر ملک بھر میں نافذ العمل ہوں گی،ایل پی جی کی قیمتوں کااطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔

مزید :

قومی -بزنس -علاقائی -اسلام آباد -