سری لنکا نے ایشیاءکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ایسے معروف ترین باﺅلر کو دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا کہ جان کر ہی بلے باز گھبرا جائیں

سری لنکا نے ایشیاءکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ایسے معروف ترین باﺅلر کو ...
سری لنکا نے ایشیاءکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ایسے معروف ترین باﺅلر کو دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا کہ جان کر ہی بلے باز گھبرا جائیں

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشیاءکپ 2018ءکیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹی 20 کرکٹ کے خطرناک باﺅلر لاستھ ملنگا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق ایشیاءکپ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت اینجلو میتھیوز کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل پریرا، کوشل مینڈس، اوپل تھرنگا، دنیش چندی مل، دنوشکا گوناتھیلاکا، تھیسارا پریرا، داسون شناکا، دھنانجیا دی سلوا، اکیلا دھنانجیا، دلرووان پریرا، امیلا اپونسو، کاشون راجیتھا، سورنگا لکمل، دشمانتھا چمیرا اور لاستھ ملنگا شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -