وہ ترقی یافتہ غیر مسلم ملک جہاں پر مجرموں کو کوڑے مار کر سزا دی جاتی ہے، کون سا ملک ہے ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

وہ ترقی یافتہ غیر مسلم ملک جہاں پر مجرموں کو کوڑے مار کر سزا دی جاتی ہے، کون ...
وہ ترقی یافتہ غیر مسلم ملک جہاں پر مجرموں کو کوڑے مار کر سزا دی جاتی ہے، کون سا ملک ہے ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور سٹی(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں مجرموں کو کوڑے مارے جاتے ہیں تو سارا مغرب واویلا کرنے لگتا ہے کہ کتنی غیر انسانی سزا دی جا رہی ہے، مگر حیرت کی بات ہے کہ سنگاپور جیسے ترقی یافتہ ملک میں جب مجرموں کو کوڑے مارے جاتے ہیں تو انسانی حقوق پر بالکل کوئی آنچ نہیں آتی۔جی ہاں، سنگاپور میں بھی مجرموں کو کوڑے مارے جاتے ہیں، اور اس کی تازہ ترین مثال اس بدکردار شخص کو دی جانے والی سزا ہے جس نے اپنے کمسن بیٹے کے کلاس فیلو کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔
’’سٹریٹ ٹائمز‘‘ کے مطابق 48سالہ شخص نے اپنے بیٹے کے نو سالہ کلاس فیلو کو اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا جب وہ ایک رات ان کے گھر ٹھہرا ہو اتھا۔ مجرم کے وکیل نے عدالت کے سامنے پیش کی گئی درخواست میں کہا تھا کہ اس کا موکل بیمار ہے اور کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا ہے جس کے باعث ہلنا جلنا بھی ممکن نہیں لہٰذا اُسے کوڑوں کی سزا نہ دی جائے۔ عدالت نے یہ درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ مجرم نے انتہائی سنگین اور سفاکانہ جرم کا ارتکاب کیا ہے لہٰذا اُسے 14 سال قید کے ساتھ 24 کوڑے بھی ضرور مارے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ یہ درندہ صفت مجرم خود بھی تین بچوں کا باپ ہے لیکن اس کے باوجود حیوانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے کم سن کلاس فیلو کو اُس نے دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس نے اپنے گھر پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس شرکت کے بعد اس کے بیٹے کا کلاس فیلو ان کے گھر پر ہی ٹھہر گیا۔ جب بدبخت شخص نے مہمان بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تواس کا اپنا کمسن بیٹا بھی قریب ہی سویا ہوا تھا۔