معروف پاکستانی ماڈل نے خودکشی کر لی

معروف پاکستانی ماڈل نے خودکشی کر لی
معروف پاکستانی ماڈل نے خودکشی کر لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی ماڈل انعم تنولی نے ذہنی دباؤ کیساتھ ایک طویل جنگ کے بعد خودکشی کر لی ہے جس کے باعث شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے۔

جسمانی صحت کیساتھ دماغی صحت بھی اتنی ہی اہمیت کی حامل ہے تاہم پاکستان میں اس پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی جبکہ کسی کا مذاق اڑانے اور اسے غلط ناموں کیساتھ پکارنے سے قبل یہ بھی نہیں سوچا جاتا کہ ایسا کرنے سے دوسرے شخص پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

انعم تنولی گزشتہ کافی عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھیں تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ وہ ذاتی مسائل کے بعد ڈپریشن کا شکار تھیں یا پھر پروفیشنل زندگی کے حوالے سے پریشان تھیں۔ انعم تنولی ڈپریشن کیساتھ طویل جنگ لڑنے کے بعد بالآخر ہمت ہار گئیں اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -