”دورہ جی ایچ کیو کے دوران آرمی چیف اور جنرلز نے یہ جو کام کیا واقعی تبدیلی ہے اور۔۔۔“ اعتزاز احسن کو وزیراعظم کے دورہ جی ایچ کیو کے دوران کیا تبدیلی نظر آئی؟ ہر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور صدارتی امیدوار چوہدری اعتزاز احسن کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ جی ایچ کیو کے دوران کیا تبدیلی نظر آئی؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو میں جو استقبال ہوا ہے اس میں سب سے نمایاں چیز آرمی چیف اور دیگر جرنیلوں کا وزیراعظم کو سیلوٹ مارنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب وزیراعظم بنیں تو مرزا اسلم بیگ نے ایک روایت شروع کر دی جو وہ جونیجو صاحب کے سامنے رکھنے کی جرات نہیں کرتے تھے اور وہ روایت یہ تھی کہ آرمی چیف جی ایچ کیو میں کیپ پہنے بغیر ہی وزیراعظم کا استقبال کرتے اور دیگر افسران بھی کیپ پہنے بغیر ہی ملتے تاکہ انہیں سیلوٹ نہ مارنا پڑے لیکن میں نے دیکھا ہے کہ دورہ جی ایچ کیو کے دوران آرمی چیف اور دیگر جرنیلوں نے کیپس بھی پہن رکھی ہیں اور وہ عمران خان کو سیلوٹ بھی مار رہے ہیں اور یہ یقینا ایک تبدیلی ہے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔