نوجوان ماڈل کے جسم کا ایسا حصہ دنیا میں سب سے بڑا ہوگیا کہ ریکارڈ بن گیا

نوجوان ماڈل کے جسم کا ایسا حصہ دنیا میں سب سے بڑا ہوگیا کہ ریکارڈ بن گیا
نوجوان ماڈل کے جسم کا ایسا حصہ دنیا میں سب سے بڑا ہوگیا کہ ریکارڈ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(نیوز ڈیسک) ورلڈ ریکارڈ تو آپ نے بہت سے دیکھنے اور سنے ہوں گے مگر روس کی ایک حسین و جمیل ماڈل نے جو ریکارڈ بنا ڈالا ہے اس جیسی دلچسپ و عجیب مثال آپ نے کبھی دیکھی یا سنی نہیں ہو گی۔ یہ دنیا میں سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی ہے، اتنی لمبی ٹانگیں کہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا ہے۔
’’گینز ورلڈ ریکارڈز‘‘ کی جانب سے ستمبر 2017ء میں اس بات کی تصدیق کر دی گئی کہ دنیا میں سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی روسی ماڈل ایکاٹرینا لسینا ہے۔ روس کے شہر پینزا میں گینز ورلڈ ریکاڈز عہدیداران کی موجود میں ان کی ٹانگوں کی پیمائش کی گئی تو معلوم ہوا کہ بائیں ٹانگ 132.8سینٹی میٹر جبکہ دائیں ٹانگ 132.2سینٹی میٹر لمبی ہے۔


گینز ورلڈ ریکارڈز کے ضوابط کے مطابق ایک خاتون پروفیشنل ٹیلر اور ڈاکٹر نے ایکاٹرینا کی ٹانگوں کی پیمائش کی۔ ایکاٹرینا کی عمر 29سال ہے اور ان کا تعلق ایک ایسی فیملی سے ہے جس میں سب ہی لمبے قد والے ہیں۔ ان کے بھائی کا قد چھ فٹ چھ انچ ، باپ کا قد چھ فٹ پانچ انچ اور ماں کا قد چھ فٹ ایک انچ ہے۔ خود ایکاٹرینا ان سب سے ہی آگے نکل گئی ہیں۔ ان کا قد تقریباً چھ فٹ نو انچ ہے، یعنی وہ دنیا کی دراز قد ترین خاتون ماڈل ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -