وزیراعظم بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیں: مصطفیٰ کمال

وزیراعظم بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیں: مصطفیٰ کمال
وزیراعظم بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیں: مصطفیٰ کمال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم بلدیاتی نمایندوں کو اختیارات دیں۔

جیونیوز کے مطابق مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی جتنی مضبوط آج ہے اتنی مضبوط عام انتخابات میں بھی نہیں تھی، وزیراعظم بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیں،ہمیں صوبے کی ضرورت نہیں ہے ہمارے مسائل حل کیے جائیں ،میں کسی سے اختلاف نہیں کرتا ،

اللہ تعالی دےکر بھی آزماتا ہے لےکربھی آزماتا ہے، اگرہمیں نشستیں چاہیے ہوتیں تو نشستیں چھوڑکرکیوں جاتے؟ہم نے اس وقت مراعات پرلات ماری جب ہمارے پاس سب کچھ تھا،اتنے پرجوش تووہ لوگ بھی نہیں جنہیں نشستیں دے دی گئیں۔

مزید :

قومی -