شرجیل میمن کی جانب سے الکوحل استعمال کی گئی ہے تومیڈیکل رپورٹ میں پتاچل جائے گا: وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ 

شرجیل میمن کی جانب سے الکوحل استعمال کی گئی ہے تومیڈیکل رپورٹ میں پتاچل جائے ...
شرجیل میمن کی جانب سے الکوحل استعمال کی گئی ہے تومیڈیکل رپورٹ میں پتاچل جائے گا: وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کی جانب سے الکوحل استعمال کی گئی ہے تومیڈیکل رپورٹ میں پتاچل جائے گا۔

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے جو بھی کیااچھی بات ہے،ان کا بہت احترام کرتے ہیں جبکہ چیف جسٹس صاحب اس کیس میں عینی شاہدہیں۔ شرجیل کے ملازم کے مطابق ایک بوتل میں شہد،دوسری میں آئل تھالیکن اگر الکوحل استعمال کی گئی تومیڈیکل رپورٹ میں پتاچل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ شرجیل میمن سمیت کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں،ہسپتال میں ایسی چیزوں کی اجازت نہیں ہوتی، یقین ہے شرجیل میمن شراب نہیں پی رہے تھے۔ شرجیل میمن کی سرجری ہوئی ہے انہیں2 سے 3 ہفتوں تک ڈریسنگ کی ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -