شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ،اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ،اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ،اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے آپریشن کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ۔شمالی وزیرستان کے علاقے سپن کئی میں آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیاجس میں اسلحہ وگولہ بارود کا ذخیرہ برآمدکیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسزکی جانب سےکی گئی کارروائی میں برآمدشدہ اسلحے میں آئی ای ڈیز،راکٹ لانچرز،ہینڈ گرینیڈزاورمختلف قسم کا بارودی موادشامل ہے۔ برآمد ہونے والا اسلحہ وگولہ بارودکا ذخیرہ زمین میں چھپایا گیا تھا۔

مزید :

قومی -