A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

حکومت کا"بلیو ویل" اور "مومو گیم" پرپابندی لگانے کافیصلہ

حکومت کا"بلیو ویل" اور "مومو گیم" پرپابندی لگانے کافیصلہ

Sep 01, 2018 | 20:54:PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قاتل گیم بلیو وہیل اورمومو گیم کے سبب کئی ممالک میں خودکشیوں کے واقعات سامنے آ چکے ہیں،اب اس دہشت نے پاکستان کا بھی رخ کر لیا ہے جہاں مبینہ طور پرمتعددافراد نے اس گیم کے باعث اپنی جان لے لی ۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق حکومت نے "بلیو ویل" اور "مومو گیم" پرپابندی لگانےکافیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں ایسے گیمزکی گنجائش نہیں، اس طرح کے گیمزبنانااورپھیلانا سا ئبر کر ا ئم کے زمرے میں آئےگا،اس لئے وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس گیم پر پابندی لگا دی جائے تاکہ خودکشی کے واقعات میں کمی ہو سکے۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر مشہور گیم جسے بلیو ویل چیلنچ بھی کہا جاتا ہے، کھیلنے والوں کو ایک کے بعد ایک مشکل ٹاسک دیا جاتا ہے اور آخری ٹاسک خودکشی ہوتا ہے،اس حوالے سے ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ عموماً عدم تحفظ، تنہائی، اور ذہنی دباو¿کے شکار نو عمر افراد اس گیم کے چکر میں پھنس جاتے ہیں اور بالآخر موت کے منہ میں جا پہنچتے ہیں، دنیا بھر میں اس گیم کی وجہ سے خودکشیوں کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔

جبکہ ’مومو‘ مختلف سوشل میڈیا جیسے واٹس ایپ، فیس بک اور یوٹیوب پر ایک اکاؤنٹ ہے،یہ اکاؤنٹ خواتین کی ڈراؤنی تصاویر پر مشتمل آرٹ ورک کا استعمال کرتا ہے،بلیو وہیل گیم کی طرح مومو چیلنج میں بھی شریک افراد کو مخصوص احکام پر عمل کرنے کا کہا جاتا ہے، ان احکامات میں اجنبی فون نمبروں پر لوگوں سے رابطہ کرنے اور اسی طرح کے دیگر کام کرنے کا کہا جاتا ہے،اگر کوئی احکامات پر عمل نہ کرے تو اسے زیادہ پرتشدد تصاویر دکھا کر خوفزدہ کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مومو جاپان، کولمبیا اور میکسیکو کے تین فون نمبروں سے مربوط ہے۔

مزیدخبریں