اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین کی ریلی پر فائرنگ شیلنگ ، متعدد زخمی 

اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین کی ریلی پر فائرنگ شیلنگ ، متعدد زخمی 
اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین کی ریلی پر فائرنگ شیلنگ ، متعدد زخمی 

  

راملہ (صباح نیوز)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر راملہ میں راس کرکر کے مقام پر اراضی پر غاصبانہ قبضے کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر وحشیانہ فائرنگ اور زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر را ملہ میں راس کرکر کے مقام پر اراضی پر غاصبانہ قبضے کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر وحشیانہ فائرنگ اور زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کے ساتھ ساتھ دھاتی گولیوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مزید :

بین الاقوامی -