پسند کی شادی کر نے والا45سالہ شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

پسند کی شادی کر نے والا45سالہ شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
پسند کی شادی کر نے والا45سالہ شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)باٹا پور کے علاقے میںنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 45سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ،مقتول نے پسند کی شادی کی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ باٹا پور کے علاقے نیو جلوموڑ ہاوسنگ سکیم کا رہائشی 45سالہ حاجی خاور اپنی حویلی میں سویا ہوا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے حویلی کے اندر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حاجی خاورشدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے فائرنگ کی آواز سن کے محلہ داروں نے خاور کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا, اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی, شعبہ ظاہر کیا جا رہا ہے مقتول کو اس کی بیوی نے آشنا سے مل کر قتل کیا ہے, مقتول حاجی خاور نے عرصہ بیس سال قبل پسند کی شادی کی تھی, حالیہ دنوں میں کافی لڑائی جھگڑا رہتا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف زایوں سے تفتیش کی جا رہی ہے اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔

مزید :

جرم و انصاف -