آسٹرین وزیر خارجہ نے پیوٹن کو ’’ سحر انگیز رقاص ‘‘ قرار دے دیا
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریا کی خاتون وزیر خارجہ کیرین کینیسل نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ پیوٹن ایک ’’ سحر انگیز رقاص‘‘ ہیں ۔ واضح رہے کہ کینیسل کو اپنی شادی کے روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ رقص کرنے کے سبب وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بننا پڑا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق
کینیسل کا ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ2روز قبل ایک متاثر کْن شام گزاری اور یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے ضمن میں اپنے برطانوی، یونانی، پولش اور رومن ہم منصبوں کے ساتھ سامبا رقص کیا۔کینیسل کا کہنا تھا کہ "رقص کا کوئی سیاسی اثر نہیں ہوتا خواہ میں جیرمی ہنٹ کے ساتھ رقص کروں یا کسی بھی دوسرے شخص کے ساتھ"۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کیرین کینیسل کی شادی کی تقریب کے دوران روسی صدر پیوٹن کے ساتھ رقص کی تصاویر نے آسٹریا کی وزیر خارجہ کی غیر جانب داری پر سوالیہ نشانات لگا دیے تھے۔ بعد ازاں اس طرح کی رپورٹیں بھیں سامنے آئی ہیں جن کے مطابق یورپی انٹیلی جنس اداروں نے ویانا میں حکام سے فاصلے اختیار کرنا شروع کر دیے ہیں۔