کے الیکٹرک کی غفلت سے بازو گنوانے والے بچوں کے لئے ماہر مصنوعی اعضاکا بڑا اعلان 

کے الیکٹرک کی غفلت سے بازو گنوانے والے بچوں کے لئے ماہر مصنوعی اعضاکا بڑا ...
کے الیکٹرک کی غفلت سے بازو گنوانے والے بچوں کے لئے ماہر مصنوعی اعضاکا بڑا اعلان 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے عمر اور حارث کے لیے ملتان سے مدد آگئی، ماہر مصنوعی اعضا مرزا محمد اکرم نے مفت بازو اور ہاتھ لگانے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی ’’ سما نیوز ‘‘ کے مطابق کے الیکٹرک کی غفلت سے بازو گنوانے والے بچے عمر اور حارث کو مسیحا مل گیا، معصوم عمر اور حارث کے لیے ملتان سے مددآگئی، ماہر مصنوعی اعضا مرزا محمد اکرم مفت بازو لگائیں گے۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو کے الیکٹرک کی غفلت سے احسن آباد میں 8 سالہ عمر کرنٹ لگنے سے معذور ہوگیاتھا جس کے بعد کے الیکٹرک کے 7 ملزمان کو گرفتارکیا جنھیں ملیرکورٹ میں پیش کیا گیا۔کے الیکٹرک کے گرفتار ملزمان میں مینیجر سعید احمد ،محمد مشتاق فورمین، مزرا آصف بیگ ،آصف آقبال ،حیدررضا اور محمد عاصم شامل ہیں جبکہ ملزمان کے الیکٹرک گڈاپ ٹاون کے ٹیکنیکل افسران وعملہ ہے، گرفتار ملزمان کیخلاف انسانی اعضا کا ضائع ہونے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -