غیر مہذب الفاظ،وزیر اعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کی سرزنش کر دی

غیر مہذب الفاظ،وزیر اعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کی سرزنش کر دی
غیر مہذب الفاظ،وزیر اعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کی سرزنش کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں سینئر رہنماؤں  کی شکایت پر وفاقی وزیر فیاض الحسن چوہان کی سرزنش کرتے ہوئے  کہا کہ وزراءکی جانب سے کسی بھی شہری کی تذلیل یا تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل” ہم نیوز“ کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کے رویے کی شکایت کی جس پر عمران خان نے صوبائی وزیر کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں محتاط بیانات دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میڈیا کے ساتھ اپنا رویہ بہتر بنائیں، وزرا کو عوام کا احترام سیکھنا چاہیے۔

واضح رہے فیاض الحسن چوہان نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے اختتام پر غیر مہذب الفاظ استعمال کیے تھے اور اس کے اگلے ہی روز اداکارہ نرگس اور میگھا کے بارے میں بھی متنازعہ بیانات دیے تھے،ان دونوں واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا تو صوبائی وزیر کو سوشل میڈیا پر آ کر دونوں اداکاراو¿ں سے معافی مانگنا پڑی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -