فضل الرحمان سے بھائی جیسا رشتہ ہے لیکن یہ پارٹی کے رشتے سے زیاد ہ مضبوط نہیں :آصف علی زرداری

فضل الرحمان سے بھائی جیسا رشتہ ہے لیکن یہ پارٹی کے رشتے سے زیاد ہ مضبوط نہیں ...
فضل الرحمان سے بھائی جیسا رشتہ ہے لیکن یہ پارٹی کے رشتے سے زیاد ہ مضبوط نہیں :آصف علی زرداری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن سے میرا بھائی جیسا رشتہ ہے لیکن یہ رشتہ پیپلز پارٹی کے رشتے سے زیادہ مضبوط نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب غلام اسحاق خان نے شہید بی بی کی حکومت ختم کی تو اعتزاز احسن نے ایک جملہ کہاتھا کہ بے نظیر کا نہیں میں غلام اسحاق کا ٹرائل کروں گا اور اعتزاز احسن نے پھر غلام اسحاق خان کا ٹرائل کرکے دکھایاتھا

وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے اجلاس کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن اور فضل الرحمٰن دونوں میرے پرانےدوست ہیں۔اجلاس میں بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا پہلا، دوسرا اور تیسرا امیدوار اعتزاز احسن ہی ہے، وہ ذوالفقار علی بھٹو، بی بی کے بعد اب ہمارے ساتھ کام کررہے ہیںاور پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں۔

مزید :

قومی -